چوہنگ : شہریوں نے چوری کے شبہے میں ایک شخص کو دھو ڈالا

 بصیر پور کو شہریوں نے زنجیروں میں جکڑ دیا اور اس کے بال کاٹ دیے
 کسی کو بھی قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جا سکتی:ڈی آئی جی 
 لاہور (کرائم رپورٹر)چوہنگ میں شہریوں نے چوری کے شبہے میں ایک شخص کو پکڑ کر تشدد کا نشانہ بنایا، تاہم پولیس کی بروقت مداخلت سے ممکنہ سنگین صورتحال ٹل گئی ترجمان پولیس کے مطابق منیر ولد غلام محمد، رہائشی بصیر پور کو شہریوں نے چوری کے شبہے میں پکڑ کر زنجیروں میں جکڑ دیا اور اس کے بال کاٹ دیے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی تھانہ چوہنگ پولیس موقع پر پہنچی اور قانون کی عملداری یقینی بناتے ہوئے مشتبہ شخص سمیت تشدد میں ملوث شہریوں کو حراست میں لے لیا نمبر دار شفیق سمیت متعدد افراد کو گرفتار کر کے ان کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی شروع کر دی گئی ہیڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے کہا کہ پولیس کی بروقت کارروائی سے ممکنہ سنگین صورتحال ٹل گئی۔ڈی آئی جی آپریشنز نے واضح کیا کہ کسی کو بھی قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔ انہوں نے کہا کہ ‘‘چور کی جگہ حوالات میں ہے، اور قانون ہاتھ میں لینے والے بھی جیل جائیں گے ڈی آئی جی فیصل کامران نے شہریوں سے اپیل کی کہ کسی بھی مشتبہ شخص کے بارے میں اطلاع فوری طور پر 15 پر دیں اور قانون کو اپنے ہاتھ میں لینے سے گریز کریں۔ پولیس نے واقعے کی مکمل رپورٹ تیار کر لی ہے اور دونوں فریقین کے خلاف قانونی کارروائی جاری ہے۔