ہم نے جنگ شروع نہیں کی، صرف اپنا دفاع کیا:ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی

ہم نے جنگ شروع نہیں کی، صرف اپنا دفاع کیا:ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی

ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے ایک پریس کانفرنس میں اہم بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایران نے جنگ کا آغاز نہیں کیا بلکہ اپنا دفاع کیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایران جنگ بندی برقرار رکھنے کے لیے کوششیں کر رہا ہے۔ عراقچی کا یہ بھی کہنا تھا کہ آبنائے ہرمز میں رکاوٹوں کا ذمہ دار ایران نہیں ہے اور یہ کہ ایران کے خلاف جنگ میں ملوث ممالک کے علاوہ آبنائے ہرمز سب کے لیے کھلا ہے۔  عراقچی نے یہ بھی واضح کیا کہ ایران کو آبنائے ہرمز سے گزرنے کے لیے اعتماد میں لینا ضروری ہے۔ انہوں نے اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے کہا کہ ایران کبھی بھی ایٹمی ہتھیار بنانا نہیں چاہتا اور اس کا ایٹمی پروگرام صرف پُرامن مقاصد کے لیے ہے۔  انہوں نے یہ بھی زور دیا کہ ایران کا مسئلہ بات چیت کے ذریعے حل ہونا چاہیے، اور ایران مذاکرات کے لیے تیار ہے، لیکن امریکہ پر اعتماد نہیں کرتا۔ عراقچی کا کہنا تھا کہ ایران جنگ سے بچنا چاہتا ہے اور مسئلے کا حل بات چیت ہی کے ذریعے ممکن ہے۔