رمضان میں اسرائیلی فوج کا ظلم جاری، مسجد اقصیٰ میں فلسطینی نمازیوں پر حملہ

رمضان میں اسرائیلی فوج کا ظلم جاری، مسجد اقصیٰ میں فلسطینی نمازیوں پر حملہ

مقبوضہ بیت المقدس: اسرائیلی فوج نے رمضان میں مسجد اقصیٰ پر حملہ کیا

مقبوضہ بیت المقدس میں قابض اسرائیلی فوج نے رمضان المبارک کے دوران مسجد اقصیٰ پر دھاوا بول دیا اور فجر کی نماز کے لیے جمع فلسطینی نمازیوں پر حملہ کیا۔ الجزیرہ عربی کی رپورٹ کے مطابق، اسرائیلی فورسز نے مسجد اقصیٰ کے صحن میں گھس کر نمازیوں کو ہراساں کیا۔اسرائیلی حکام نے مغربی کنارے سے آنے والے فلسطینیوں پر مزید سخت پابندیاں عائد کر دی ہیں تاکہ وہ رمضان کے مہینے میں مسجد اقصیٰ میں عبادت نہ کر سکیں۔فلسطینی عوام کی عبادات میں رکاوٹ ڈالنے اور ان کے مقدس مقامات کی بے حرمتی پر عالمی سطح پر شدید مذمت کی جا رہی ہے۔