لاہور(آئی این پی ) ملک کے مختلف شہروں میں آئندہ24گھنٹوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور میں آئندہ چوبیس گھنٹوں کے د ران بارش کا کوئی امکان نہیں ہے اورمطلع دن بھر صاف رہے گا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 36 ڈگری سینٹی گریڈ تک ہوگا، کم سے کم درجہ حرارت 26 ڈگری سینٹی گریڈ تک ہوگا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور میں 3 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوا چلے گی،چلنے والی ہوا میں نمی کا تناسب 75 فیصد ہوگا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں بھی موسم گرم اور مرطوب رہیگا،شہر قائد میں ہوائو ں کی رفتار کم ہونے سے حبس کی کیفیت ہے،کراچی کا موجودہ درجہ حرارت 28ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ گیا۔