مہذب دنیا میں ایسی زبان قبول نہیں ، گاندھی کی ٹرمپ پر تنقید

نئی دہلی(آئی این پی ) بھارتی کانگریس کے رہنما جوہری ہتھیاروں کا استعمال کسی بھی حالت میں جائز نہیں ہو سکتا نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایران کی تہذیب ختم کرنے کی دھمکی پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اسے جدید دنیا میں ناقابلِ قبول قرار دے دیا۔سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ میں راہول گاندھی نے ٹرمپ کی زبان اور کسی ممکنہ اقدام پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ کسی تہذیب کے خاتمے کی بات کرنا یا اس کی منصوبہ بندی کرنا ناقابلِ قبول ہے۔راہول گاندھی نے کہا کہ  جنگیں المیہ ہوتی ہیں، لیکن اس کے باوجود وہ ایک حقیقت ہیں۔راہول گاندھی کا کہنا تھا کہ تاہم، ایسی کوئی بھی زبان یا اقدام جو تہذیب کے خاتمے کا تصور پیش کرے، جدید دنیا میں ناقابلِ قبول ہے۔ جوہری ہتھیاروں کا استعمال کسی بھی حالت میں جائز نہیں ہو سکتا۔