ہم سب پر لازم ہے اپنے والدین کی عزت، خدمت اور ان کے حقوق کی ادائیگی کو اپنی زندگی کا شعار بنائیں
کراچی(آئی این پی )وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ والد کی قربانیاں مہذب معاشرے کی تشکیل میں بنیادی کردار ادا کرتی ہیں۔وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے عالمی یومِ والد پرپیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ والد خاندان کا ستون، محبت، ایثار، قربانی، تحفظ اور رہنمائی کی عظیم علامت ہے، والد اپنی اولاد کی بہتر تعلیم، تربیت، خوشحالی اور روشن مستقبل کے لیے زندگی بھر انتھک محنت اور جدوجہد کرتا ہے۔انہوں نے کہا کہ والد کی شفقت، دانشمندی اور قربانیاں نہ صرف خاندان کی مضبوطی بلکہ ایک مہذب معاشرے کی تشکیل میں بنیادی کردار ادا کرتی ہیں، والدین، خصوصا والد کی دعائیں، رہنمائی اور تجربات ہماری زندگی کا قیمتی سرمایہ اور کامیابی کی بنیاد ہیں، ہم سب پر لازم ہے کہ اپنے والدین کی عزت، خدمت اور ان کے حقوق کی ادائیگی کو اپنی زندگی کا شعار بنائیں