ایران میں جشن‘شہری پاکستانی پرچم اٹھائے سڑکوں پر نکل آئے

ایران کے مختلف شہروں میں جشن منایا گیا‘ریلیوں میں شامل افراد نے خوشی سے نعرے لگائے‘ پاکستان کاشکریہ ادا کیا
تہران(آئی این پی ) ایران میں امریکہ اور ایران کے درمیان جنگ بندی کے بعد خوشی کی لہر دوڑ گئی، جہاں شہریوں نے سڑکوں پر نکل کر جشن منایا اور پاکستان کا شکریہ ادا کیا۔ سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی ویڈیوز اور تصاویر میں ایرانی عوام کو پاکستانی پرچم اٹھائے خوشی کا اظہار کرتے دیکھا جا سکتا ہے جبکہ تہران سمیت مختلف شہروں میں جشن کا سماں ہے۔