پلندری (آن لائن) آزاد کشمیر کے علاقے پلندری میں مبینہ انتشار اور احتجاجی سیاست کے خلاف بڑی تعداد میں شہری سڑکوں پر نکل آئے اور امن و استحکام کے حق میں آواز بلند کی۔ مظاہرین نے نعرے لگاتے ہوئے علاقے میں معمولاتِ زندگی کی بحالی اور پْرامن ماحول برقرار رکھنے کا مطالبہ کیا۔مقامی شہریوں کے مطابق گزشتہ چند ماہ کے دوران احتجاجی سرگرمیوں اور کشیدگی کے باعث پونچھ ڈویژن کے بعض علاقوں میں معمولاتِ زندگی متاثر ہوئے ہیں، جس پر شہریوں میں تشویش پائی جاتی ہے۔اسی صورتحال کے خلاف پلندری کے شہریوں نے احتجاج کیا اور انتشار کی سیاست کو مسترد کرتے ہوئے امن کے حق میں نعرے لگائے۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ مسلسل کشیدگی اور احتجاجی سرگرمیوں سے عام شہریوں کے روزمرہ معاملات متاثر ہو رہے ہیں