دنیا میں سب سے نئے سا کا آغاز بحرالکاہل میں واقع جزیرہ ملک کریباتی سے ہوا‘نیوزی لینڈ کے شہر آکلینڈ میں آتش بازی کا شاندار مظاہرہ
پاکستان‘آسڑیلیا‘جاپان، جنوبی کوریا ‘ دیگر ایشیائی ممالک اور امریکہ میں بھی نئے سال کے موقع پر روایتی رسومات اور تقریبات کا اہتمام کیا گیا
لاہور‘آکلینڈ(سپیشل رپورٹر‘ایجنسیاں‘مانیٹرنگ ڈیسک)2025تلخ و شیریں یادیں چھوڑ کر رخصت ہوگیا‘نئے سال 2026کا آغاز ہوتے ہی پاکستان سمیت دنیا بھر میں لوگ سڑکوں پر نکل آئے اور شاندار طریقے سے نئے سال کااستقبال کیا‘دنیا بھر میں سال 2025 اپنے اختتام کو پہنچ گیا،دنیا میں سب سے پہلے سال 2026 کا آغاز بحرالکاہل میں واقع جزیرہ ملک کریباتی سے ہوا۔ کریباتی کے مشرقی حصے میں واقع کیریٹی ماٹی یا کرسمس آئی لینڈ وہ مقام ہے جہاں نیا سال سب سے پہلے داخل ہوتا ہے۔پاکستانی وقت کے مطابق یہاں دوپہر تین بجے سال 2026 شروع ہوا، جبکہ اس وقت جزیرے پر رات کے بارہ بج رہے تھے۔ اسی وجہ سے کریباتی کو دنیا میں نئے سال کا پہلا میزبان کہا جاتا ہے۔کریباتی کے بعد نیوزی لینڈ میں سال نو کا آغاز پاکستانی وقت کے مطابق شام چار بجے ہوا اور آکلینڈ شہر میں شاندار آتش بازی کا مظاہرہ کیا گیا۔اس کے کچھ دیر بعد آسٹریلیا کے مختلف شہروں میں سال 2026 کا استقبال کیا گیا ، جہاں بڑے پیمانے پر آتش بازی اور عوامی تقریبات منعقد کی گئیں ۔جاپان، جنوبی کوریا اور دیگر ایشیائی ممالک میں بھی نئے سال کے موقع پر روایتی رسومات اور تقاریب کا اہتمام کیا گیا ہے ۔یورپ اور مشرق وسطی میں سال نو کا آغاز نسبتا بعد میں ہوتا ہے، جبکہ امریکا میں سب سے آخر میں نئے سال کی آمد ہوتی ہے۔امریکا کے شہر نیویارک میں سال نو کا جشن منایا گیا