پرانا شجاع آباد روڈ، وہاڑی روڈ،خانیوال روڈ اور دیگر مقامات پر شہریوں کا جوش دیدنی تھا
اگر ضرورت پڑی تو پوری قوم اپنی افواج کیساتھ مل کر بھارت کو منہ توڑ جواب دے گی،شہری
ملتان (یواین پی) بھارت نے اس بھرپور جوابی کارروائی کے خوف سے سفید جھنڈا لہرا کر شکست تسلیم کر لی۔بھارتی جارحیت کے خلاف دیگر شہروں کی طرح ملتان میں بھی شہری سڑکوں پر نکل آئے اور اپنی افواج سے بھرپور اظہارِ یکجہتی کیلئے پاک فوج زندہ باد اور پاکستان پائندہ باد کے نعرے لگائے۔پرانا شجاع آباد روڈ، وہاڑی روڈ،خانیوال روڈ اور دیگر مقامات پر ملتانیوں کا جوش دیدنی تھا۔شہری محمد عاصم نے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ اگر ضرورت پڑی تو پوری قوم اپنی افواج کے ساتھ مل کر بھارت کو منہ توڑ جواب دے گی۔تاجر برادری نے بھی اپنی بہادر پاکستانی فوج سے اظہارِ یکجہتی کرتے ہوئے کہا کہ بھارت جان لے کہ ہمارے غیور عوام اور افواج اپنے ملک کا دفاع جانتے ہیں۔