حکومت نے خوشی کے موقع پر بجلی ایک روپیہ42 پیسے مہنگی کردی

 کراچی( آن لائن )کراچی سمیت ملک بھر کے بجلی صارفین کے لیے ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی مزید مہنگی کر دی گئی ہے۔ نیپرا نے فروری 2026 کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کے تحت فی یونٹ بجلی 1 روپے 42 پیسے مہنگی کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق یہ اضافہ اپریل 2026 کے بجلی کے بلوں میں وصول کیا جائے گا اور اس کا اطلاق تمام ڈسکوز کے ساتھ ساتھ کے الیکٹرک کے صارفین پر بھی ہو گا۔ نیپرا نے واضح کیا ہے کہ لائف لائن صارفین اور الیکٹرک وہیکل چارجنگ اسٹیشنز اس اضافے سے مستثنیٰ ہوں گے۔نیپرا نے فروری 2026 کی فیول ایڈجسٹمنٹ سے متعلق درخواست پر سماعت 31 مارچ کو کی تھی