بارودی مواد کا پتا لگانیوالے چوہے کا ورلڈ ریکارڈ

لندن (آئی این پی ) گینز ورلڈ ریکارڈز کے مطابق رونن نامی چوہا اب تک سیکڑوں بارودی سرنگوں کا سراغ لگا چکا ہے۔ میڈیارپورٹس کے مطابق رونن کا شمار ان چند خاص چوہوں میں ہوتا ہے جو اپنی غیر معمولی سونگھنے کی صلاحیت کی بدولت زمین میں چھپی ہوئی خطرناک بارودی سرنگوں کو تلاش کرتے ہیں اور بے گناہ لوگوں کی جانیں بچاتے ہیں۔ رونن، جس کا تعلق افریقی نسل کے دیوہیکل پاچڈ چوہوں سے ہے، نے حال ہی میں ایک نیا عالمی ریکارڈ قائم کیا ہے، اگست 2021سے فروری 2025تک اس ہوشیار چوہے نے کمبوڈیا کے علاقے سییم ریپ کے قریب 109بارودی سرنگیں اور 15دیگر خطرناک دھماکا خیز مواد دریافت کیے۔ یہ ریکارڈ گینز ورلڈ ریکارڈز میں شامل کیا گیا ہے۔رونن تنزانیہ میں پیدا ہوا اور اب اس کی عمر 5 سال ہے ،یہ عام چوہے کی نسبت کہیں بڑا ہے، اس کی لمبائی دو فٹ سے زیادہ اور وزن تقریبا 2.6 پانڈ ہے، جو تقریبا ایک بلی جتنا ہوتا ہے۔