وکلاء نے تھڑوں پردفاتربنالیے ،گذشتہ نوسال کے درمیان 99 ہزاروکلا ء رجسٹر ہوئے،رپورٹ
نئی دہلی (آئی این پی)بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں جگہ کی کمی سے ہزاروں وکلاء مارے مارے پھرنے لگے، انہوں نے دفاتر نہ ملنے پر تھڑوں اور دکانوں میں دفتر بنا لیے۔بھارتی میڈیا کے مطابق نئی دہلی میں ایک لاکھ 65ہزار وکلا ہو چکے اور صرف 7745چیمبر ہیں ۔لہٰذا مناسب دفتر نہ ملنے کا بحران سنگین ہو رہا۔شہر میں 2015 تا 2024 کے درمیان 99 ہزاروکلا ء رجسٹر ہوئے۔