فیصل آباد:گرین بس پر پتھروں سے حملہ ،سکرین ٹوٹ گئی

فیصل آباد(خصوصی رپورٹ)سول لائن کے علاقے میں گرین بس پر پتھر پھینکنے کے واقعہ کا مقدمہ درج کرکے ملزم کی تلاش شروع کردی گئی۔روشن والا سے کمال پور انٹرچینج کے روٹ پر چلنے والی گرین بس جیسے ہی تھانہ سول لائن کے علاقے کارڈیالوجی ہسپتال کے قریب پہنچی تو ملزم کی جانب سے مبینہ طور پر گرین بس پر پتھر پھینکے گئے۔ جس سے بس کی سکرین ٹوٹنے کے ساتھ اس میں سوار افراد خوف و ہراس کا شکار بن گئے۔ تاہم پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزم کی تلاش شروع کردی ہے۔