علیمہ خان اور اس کے ساتھی خود پولیس وین میں بیٹھے اور خود ہی سروس سٹیشن پر اتر گئے
فسادی ٹولے کا یہ سب کچھ بانی پی ٹی آئی سے جھوٹی ہمدردیاں سمیٹنے کیلئے ایک فلاپ شو تھا
لاہور(سپیشل رپورٹر) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے پنجاب پولیس نے بانی پی ٹی آئی کی بہنوں سمیت کسی خاتون کو گرفتار نہیں کیا۔ علیمہ خان اور اس کے ساتھی خود پولیس وین میں بیٹھے اور خود ہی سروس سٹیشن پر اتر گئے، سوشل میڈیا اور فوٹیج کے ذریعے عوام کے سامنے اس "ڈرامہ بازی" کی حقیقت کھل کر سامنے آچکی ہے، فسادی ٹولے کا یہ سب کچھ بانی پی ٹی آئی سے جھوٹی ہمدردیاں سمیٹنے کے لیے ایک فلاپ شو تھا۔ سابق خاتون اول بشریٰ بی بی نے جیل میں بی کلاس کی سہولیات کے باوجود مزید سہولتوں کا مطالبہ کیا ہے، بانی پی ٹی آئی شاہانہ انداز میں جیل کاٹ رہے ہیں۔