پہلی بار عید پر سبز مصالحہ جات سستے فروخت ہو رہے ہیں‘ اس کو گڈگورننس اور عوامی حکومت کہتے ہیں
مریم نواز آٹا، پیاز، ٹماٹر، سبزیوں کی قیمتوں میں کمی کرنے ہی آئی ہیں:وزیراطلاعات پنجاب کا بیان
لاہور(سپیشل رپورٹر) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے پہلی مرتبہ عید الاضحی پر سبز مصالحہ جات سستے داموں فروخت ہو رہے ہیں۔انہوںنے کہا پاکستان کی تاریخ میں کبھی کسی عید سے پہلے کسی وزیراعلیٰ نے دن رات کی محنت سے قیمتیں نہیں بڑھنے دیں۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے مارکیٹ میں کسی چیز کی کمی نہیں ہونے دی، اس کو گڈگورننس اور عوامی حکومت کہتے ہیں۔ انہوںنے کہا مریم نواز آٹا، پیاز، ٹماٹر، سبزیوں کی قیمتوں میں کمی کرنے ہی آئی ہیں، عظمیٰ بخاری نے مارکیٹ میں آویزاں سستے سبز مصالحہ جات کی ریٹ لسٹوں کی ویڈیوز بھی شیئر کر دیں۔