وزیراعلی پنجاب ترک خاتون اول کی خصوصی دعوت پر ترکیہ کا دورہ کریں گی

   لاہور(آئی این پی )وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف ترک خاتون اول ایمنہ اردوان کی خصوصی دعوت پر ترکیہ کا دورہ کریں گی۔وزیراعلی مریم نوازشریف چوتھی اناطولیہ ڈپلومیسی فورم کی تین روزہ تقریب میں شریک ہوں گی، جبکہ ترکیہ کی خاتون اول ایمنہ اردوان نے وزیراعلی مریم نوازشریف کوانا طولیہ ڈپلومیسی فورم سے خصوصی خطاب کی دعوت بھی دی ہے۔ ترکیہ کی خاتون اول کی طرف سے وزیراعلی مریم نوازشریف کے اعزاز میں خصوصی ثقافتی تقریب اناطولیہبھی منعقد ہوگی۔