کراچی: قونصلیٹ عملے نے امریکی خاتون کو وطن واپسی پر آمادہ کرلیا

 کراچی(آئی این پی )امریکی قونصلیٹ کے عملے نے امریکی خاتون کو وطن واپسی پر آمادہ کرلیا۔سوشل میڈیا پر پاکستانی نوجوان سے مبینہ محبت کی کہانی کے پس منظر میں کراچی آئی امریکی خاتون سے جناح ہسپتال میں امریکی قونصلیٹ کے عملے نے ملاقات کی۔ ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ جناح ہسپتال کے سپیشل وارڈ میں زیر علاج اونیجا اینڈریو رابنس کو وطن واپسی کے لیے آمادہ کر لیا گیا ہے اور امریکی قونصل خانے کی طرف سے خاتون کی ریٹرن ٹکٹ کا بندوبست کیا جا رہا ہے۔ ہسپتال میں امریکی قونصلیٹ کے عملے کو جناح ہسپتال کے میڈیکل بورڈ کے سربراہ پروفیسر چنی لال نے ایک گھنٹے تک مریضہ سے متعلق بریفنگ دی۔ ترجمان کے مطابق امریکی خاتون کو میڈیکل بورڈ کی فٹنس کے بعد 11فروری سے پہلے ہسپتال سے ڈسچارج کردیا جائے ۔