جو کمیٹی بانی پی ٹی آئی عمران خان نے بنائی ہے، وہی مذاکرات کر رہی ہے:میڈیا سے گفتگو
راولپنڈی(آئی این پی )چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر خان نے کہا ہے ہمارے کوئی بیک ڈور رابطے نہیں، نہ کوئی مذاکرات ہو رہے ہیں، جو کمیٹی بانی پی ٹی آئی عمران خان نے بنائی ہے، وہی مذاکرات کر رہی ہے۔اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہا حکومتی مذاکراتی کمیٹی کے ساتھ مذاکرات کے دو اجلاس ہو چکے ہیں، مذاکرات کے تیسرے رانڈ سے پہلے عمران خان سے ملاقات کرنا ضروری ہے، ہم نے حکومتی مذاکراتی کمیٹی کو بھی بتایا تھا، بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کرنی ہے، امید ہے منگل کو ہماری عمران خان سے ملاقات ہوجائے گی، بشری بی بی مذاکراتی سلسلے میںبالکل شامل نہیں، کسی نے غلط خبر دی ہے کہ بشری بی بی کے ساتھ بیک ڈور مذاکرات چل رہے ہیں۔