تائیوان کے شمال مشرق میں 5.0 شدت کا زلزلہ، عمارتیں لرز اُٹھیں

تائیوان کے شمال مشرق میں 5.0 شدت کا زلزلہ، عمارتیں لرز اُٹھیں

ویب ڈیسک: تائیوان کے شمال مشرق میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں، جس کی شدت 5.0 ریکارڈ کی گئی۔

 امریکی جیولوجیکل سروے (یو ایس جی ایس) کے مطابق زلزلہ تائی پے کے قریب یلان کاؤنٹی میں آیا، جہاں عمارتیں لرز اُٹھیں۔یو ایس جی ایس کے مطابق، زلزلہ تقریباً 70 کلو میٹر کی گہرائی میں آیا تھا۔ یلان فائر حکام نے بتایا کہ ابھی تک کسی جانی نقصان یا زخمی ہونے کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔یاد رہے کہ تائیوان میں آخری بڑا زلزلہ اپریل 2024 میں آیا تھا جس کی شدت 7.4 تھی، اور اس میں تقریباً 17 افراد ہلاک ہوئے تھے۔ اس زلزلے کی وجہ سے لینڈ سلائیڈنگ ہوئی تھی اور ہوالین کے علاقے کی عمارتوں کو شدید نقصان پہنچا تھا۔