چین میں 6.1 شدت کا خوفناک زلزلہ،عمارتیں لرز اٹھیں

چین میں 6.1 شدت کا خوفناک زلزلہ،عمارتیں لرز اٹھیں

چین کے شمال مغربی علاقے سنکیانگ میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔

ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 6.1 ریکارڈ کی گئی ہے، جس کے نتیجے میں کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔زلزلہ کا مرکز سنکیانگ کے اکچی کاؤنٹی کے قریب واقع ہے، جو کرغزستان کی سرحد سے ملحقہ ہے، اور زمین سے 10 کلومیٹر کی گہرائی میں تھا۔یہ زلزلہ علاقے میں ہلچل مچانے کے ساتھ ساتھ، اس سے قبل گزشتہ روز جاپان کے ہونشو علاقے میں بھی 5.1 شدت کا زلزلہ محسوس کیا گیا تھا۔