ویب ڈیسک: پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مندی کا رجحان، 100 انڈیکس ایک لاکھ 15 ہزار کی حد کھو بیٹھا
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ایک بار پھر مندی کا رجحان دیکھنے کو آیا، جہاں 100 انڈیکس نے ایک لاکھ 15 ہزار کی سطح کھو دی۔ بدھ کو کاروبار کے آغاز پر منفی رجحان رہا، اور 100 انڈیکس میں 1530 پوائنٹس کی کمی آئی جس کے بعد انڈیکس ایک لاکھ 14 ہزار کی سطح پر آ گیا۔یاد رہے کہ گزشتہ روز سٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان رہا تھا، اور پہلے سیشن میں انڈیکس ایک لاکھ 16 ہزار کی حد عبور کر گیا تھا، تاہم کاروبار کے اختتام پر انڈیکس نیچے آ گیا تھا۔دوسری جانب، انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں 10 پیسے کی کمی دیکھی گئی، جس کے بعد انٹر بینک میں امریکی کرنسی 280 روپے 63 پیسے پر ٹریڈ کر رہی ہے۔