چین کا مشرقِ وسطیٰ میں جاری تنازع کے فریقین کو مذاکرات کا راستہ اختیار کرنے پر زور

چین کا مشرقِ وسطیٰ میں جاری تنازع کے فریقین کو مذاکرات کا راستہ اختیار کرنے پر زور

بیجنگ: چین نے مشرقِ وسطیٰ میں جاری تنازع کے فریقین پر زور دیا ہے کہ وہ دوبارہ فوجی کارروائیوں کی طرف جانے کے بجائے سیاسی حل تلاش کریں اور کشیدگی کم کرنے کے لیے مذاکرات کا راستہ اختیار کریں۔

خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق چینی وزیر خارجہ وانگ یی نے بیجنگ میں ایران کی سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل کے نائب سیکریٹری علی باقری کنی سے ملاقات کے دوران خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔چینی سرکاری خبر رساں ایجنسی شنہوا کے مطابق وانگ یی کا کہنا تھا کہ مشرقِ وسطیٰ میں تنازعات کے حل کا راستہ مکالمے اور مذاکرات سے ہو کر گزرتا ہے۔ تمام فریقوں کو چاہیے کہ وہ سیاسی حل پر توجہ دیں اور ایک بار پھر فوجی کارروائیوں کی طرف نہ جائیں۔ملاقات کے دوران چینی وزیر خارجہ نے ایران کی خودمختاری اور سلامتی کے تحفظ کے لیے چین کی حمایت کا بھی اظہار کیا۔وانگ یی کا یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب مشرقِ وسطیٰ میں جاری تنازع کے خاتمے اور خطے میں کشیدگی کم کرنے کے لیے سفارتی کوششیں جاری ہیں۔