شکرگڑھ میں نقلی سونا فروخت کرنے کا الزام، تاجر پر جوتوں سے تشدد کی ویڈیو سامنے آگئی

شکرگڑھ میں نقلی سونا فروخت کرنے کا الزام، تاجر پر جوتوں سے تشدد کی ویڈیو سامنے آگئی

نارووال: شکرگڑھ کے علاقے شاہ ٹاؤن میں نقلی سونا فروخت کرنے کے معاملے پر گاہک نے مبینہ طور پر ساتھیوں کے ہمراہ تاجر کو جوتوں سے تشدد کا نشانہ بنا دیا، واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آگئی۔

متاثرہ تاجر کے مطابق ملزم الیاس سونا فروخت کرکے اس سے 96 ہزار روپے لے گیا تھا، تاہم سونا چیک کروانے پر مبینہ طور پر نقلی نکلا۔ تاجر کا کہنا ہے کہ شکایت کرنے پر ملزم اپنے ساتھیوں سمیت دکان پر پہنچ گیا۔سی سی ٹی وی فوٹیج میں مبینہ طور پر ملزم اور اس کے ساتھیوں کو تاجر پر جوتوں سے تشدد کرتے دیکھا جاسکتا ہے، جبکہ متاثرہ تاجر کے مطابق اسے جان سے مارنے کی دھمکیاں بھی دی گئیں۔متاثرہ تاجر کا دعویٰ ہے کہ درخواست اور ویڈیو ثبوت موجود ہونے کے باوجود پانچ روز گزرنے کے باوجود مقدمہ درج نہیں کیا گیا۔ تاجر کے مطابق بااثر ملزمان صلح کے لیے بھی دباؤ ڈال رہے ہیں۔متاثرہ تاجر نے پولیس سے واقعے کا مقدمہ درج کرکے ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔