لاہور ( خصوصی رپورٹ )واسا لاہور مضافاتی علاقوں کا بھی سیوریج درست کرے گا۔برکی روڈ، لدھڑ، ہئیر اور ملحقہ آبادیوں کے سیوریج مسائل حل کیے جائینگے۔وزیر اعظم کے معاون خصوصی طلحہ برکی اور سیکرٹری ہا ئوسنگ نورالامین مینگل کی زیر صدارت اجلاس میں ایم ڈی واسا غفران احمد نے مجوزہ پلان پربریفنگ دی۔برکی روڈ اور ملحقہ علاقوں میں سیوریج مسائل کے مستقل حل کیلئے جامع پلان تیار کیا جائے گا، لدھڑ، ہئیر اور ملحقہ آبادیوں میں سیوریج سسٹم کو بہتر بنایا جائے گا، متعلقہ علاقوں کا جائزہ لے کر ضروری اقدامات کیے جائینگے،شہریوں کو بہتر سیوریج سہولیات کیلئے ادارہ جاتی اقدامات تیز کیے جائینگے،برکی روڈ اور اطراف کی آبادیوں کو سیوریج کے مسائل سے نجات دلائی جائے گی، مضافاتی آبادیوں میں سیوریج نظام کی بہتری محکمہ ہا ئوسنگ کی ترجیحات میں شامل ہے۔