گرینڈ الائنس کاپنجاب یونیورسٹی اکیڈمک سٹاف کے مطالبات کی حمایت کا اعلان

لاہور(خصوصی رپورٹ )پنجاب یونیورسٹی گرینڈ الائنس کا اجلاس ہوا ، اساتذہ ،مختلف شعبہ جات سربراہان اور گرینڈ الائنسکے عہدیدار وں نے شرکت کی۔ شرکانے کہا موجودہ حالات نے پنجاب یونیورسٹی کے اساتذہ میں گہری بے چینی پیدا کر دی ہے۔ یونیورسٹی میں شفاف، جمہوری اور میرٹ پر مبنی انتظامی و مالی معاملات کو یقینی ضروری ہے۔ آساکے سیکرٹری ڈاکٹر کامران عابد اور چیئرمین جوائنٹ ایکشن کمیٹی ڈاکٹر اصغر اقبال نے بریفنگ دی۔ شرکانے جوائنٹ ایکشن کمیٹی اور آساکے مطالبات کی بھرپور حمایت کا اعلان کرتے کہا کہ اساتذہ کے مسائل حل، ادارے میں شفافیت، میرٹ اور بہتر انتظامی ماحول کیلئے ہر ممکن تعاون جاری رکھا جائے گا۔اجلاس میں اس امر پر بھی زور دیا گیا کہ پنجاب یونیورسٹی کے انتظامی اور تعلیمی معاملات کو مشاورت، قانون، ضابطے اور ادارہ جاتی روایات کے مطابق چلایا جائے۔