لاہور(خصوصی رپورٹ)پنجاب یونیورسٹی اکیڈمک سٹاف ایسو سی ایشن کے زیر اہتمام سالانہ سپورٹس گالا کا انعقاد کیا گیا۔ افتتاحی تقریب میں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد علی، صدر آسا ڈاکٹر امجد عباس مگسی، سیکرٹری ڈاکٹر محمد اسلام، چیف آرگنائزر ڈاکٹر عامر مسعود چشتی، فیکلٹی ممبران اور فیمیلیزنے بھرپور شرکت کی۔ اپنے خطاب میں وائس چانسلر محمد علی نے کہا کہ اساتذہ کے لئے ہم نصابی سرگرمیاں زیادہ سے زیادہ ہونی چاہئیں۔انہوں نے کہا کہ اساتذہ کے لئے ذاتی خرچے سے بھی تفریحی سرگرمیاں منعقد کروں گا۔ اساتذہ ایجنٹ آف چینج ہیں جو معاشرے میں مثبت تبدیلیاں لاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اساتذہ کے لئے مثبت سرگرمیاں ملک سنوارنے میں مدد دیں گی۔