60سال کی عمر میں بھی سنگل ہوں‘کوئی نیا رشتہ بنانے کو تیار نہیں: سلمان خان

بگ باس آپ بھی سنگل، میں بھی سنگل،بالی ووڈ سپر سٹار کی بگ باس 20 کے گرینڈ پریمیئرکے دوران اپنی ذاتی زندگی پر گفتگو
ممبئی (شوبز ڈیسک) بالی ووڈ کے سپر اسٹار سلمان خان نے بگ باس 20 کے گرینڈ پریمیئر کے دوران کہا ہے کہ میں 60 سال کی عمر میں بھی سنگل ہوں اور فی الحال کسی رشتے میں آنے کے لیے تیار نہیں۔بگ باس 20 کے گرینڈ پریمیئرکے دوران اپنی ذاتی زندگی پر گفتگو کرتے ہوئے سلمان خان نے بگ باس سے مزاحیہ انداز میں مخاطب ہو کر کہا کہ بگ باس آپ بھی سنگل، میں بھی سنگل۔اس موقع پر بگ باس نے کہا کہ میں سنگل رہتے ہوئے خوش ہوں، جس پر سلمان خان نے برجستہ واضح کیا کہ میں بھی فی الحال کسی نئے رشتے کے لیے تیار نہیں ہوں۔