5 لاکھ 20 ہزار تنخواہ میں گزارا نہیں ہوتا، 10 لاکھ ہونی چاہیے:شمائلہ رانا

 حکومت یا پارلیمنٹ کی طرف سے  اضافی مراعات نہیں ملتیں، نہ رہنے کو گھر ملتا ہے، نہ گاڑی اور نہ ہی کوئی سرکاری ڈرائیور  ہے:رکن قومی اسمبلی
اسلام آباد(آئی ا ین پی ) مسلم لیگ ن کی رکن قومی اسمبلی شمائلہ رانا نے اراکینِ پارلیمنٹ کی مراعات اور موجودہ تنخواہوں پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ 5 لاکھ 20 ہزار روپے ماہانہ میں گزارا کرنا ناممکن ہو چکا ہے اور اراکین کی تنخواہ کم از کم 10 لاکھ روپے ہونی چاہیے۔ ایک انٹرویو  میں اراکین قومی اسمبلی  کو ملنے والے مالیاتی فوائد کے حوالے سے   شمائلہ رانا کا کہنا تھا کہ اراکینِ پارلیمنٹ کو جس قسم کے اخراجات کا سامنا کرنا پڑتا ہے، موجودہ تنخواہ اس کے لئے بالکل ناافی ہے، ہمیں حکومت یا پارلیمنٹ کی طرف سے کوئی اضافی مراعات نہیں ملتیں، نہ رہنے کو گھر ملتا ہے، نہ گاڑی اور نہ ہی کوئی سرکاری ڈرائیور فراہم کیا جاتا ہے۔انہوں نے   اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ میں خود آج کل ڈائیٹنگ پر رہتی ہوں، اس لیے مجھے کچھ پیسے بچ جاتے ہیں، اگر ڈائیٹ نہ ہو اور خوراک نارمل ہو تو پھر اتنی تنخواہ میں گزارا کرنا بھی انتہائی مشکل ہو جائے، اس لیے موجودہ معاشی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے اراکینِ اسمبلی کی تنخواہ کم از کم 10 لاکھ روپے ماہانہ ہونی چاہیے