اس کو کشمور نہیں سمجھنا یہ کشمیر ہے ‘ یہ میرپور ہے میرپورخاص نہیں بلاول برخوردار! میری بات کا بْرا نہ ماننا، نوک جھوک ہونی چاہیے، مار کٹائی نہیں نواز شریف

مسلم لیگ ن کی حکومت بنی تو کشمیر میں موٹرویز بنائیں گے،  میرپور کے گھر گھر میں گیس ہوگی، شہباز شریف سے کہوں گا  میرپور میں بین الاقوامی ایئرپورٹ ہونا چاہیے:صدر ن لیگ
مخالفین کی ٹانگیں کانپ رہی ہیں‘پورے آزاد کشمیر میںشیرآرہا ہے ہسپتالوں میں مفت ادویات دینگے‘‘میرپور کیلئے 10 الیکٹرک بسوں کا تحفہ، ایئرپورٹ بنانے کا وعدہ کرتی ہوں:مریم نواز‘انتخابی جلسہ سے خطاب
میرپور(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور سابق وزیراعظم نواز شریف نے پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو مخاطب کرتے ہوئے کہا  ہے بلاول برخوردار میری بات کا برا نہیں ماننا، نوک جھوک ہونی چاہیے، مار کٹائی نہیں، اس کو کشمور نہیں سمجھنا یہ کشمیر ہے اور یہ میرپور ہے میرپورخاص نہیں۔میرپور آزاد کشمیر میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے نواز شریف نے کہا  کشمیر سے ہمارا مضبوط رشتہ ہے، میرپور خوبصورت شہر ہے آج حال جتنا اچھا ہونا چاہیے تھا اتنا نہیں، میرے جانے کے بعد آزاد کشمیر میں کوئی ترقی نہیں ہوئی۔ پاکستان اور آزاد کشمیر کے ہر منصوبے پر ن لیگ کی مہر نظر آئے گی۔انہوںنے کہا  ہماری اولین ترجیح نوجوانوں کو تعلیم دینا ہے، آزاد کشمیر میں بھی کینسر اور دل کے امراض کے بے شمار اسپتال بننے چاہئیں، مسلم لیگ ن کی حکومت بنی تو کشمیر میں موٹرویز بنائیں گے، مری سے مظفرآباد تک ایکسپریس ویز بنائیں گے، آپ نے مسلم لیگ ن کو کامیاب کروایا تو کشمیر کے چپے چپے خود جاؤں گا، میرپور کے گھر گھر میں گیس کی سہولت ہوگی، شہباز شریف سے کہوں گا کہ میرپور میں بین الاقوامی ایئرپورٹ ہونا چاہیے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے خطاب کرتے ہوئے  کہا ہے میر پور کے لیے 10 الیکٹرک بسوں کا تحفہ اور انٹرنیشنل ایئرپورٹ بنانے کا وعدوں کرتی ہوں۔ انہوں نے کہا میں نے  مظفرآباد میں خود کو ’ کشمیر کی بیٹی‘ کہا تھا، جس پر بعض لوگوں کو تکلیف ہوئی، حالانکہ ان کے دادا، دادی، نانا اور نانی سب کشمیری تھے، اس لیے وہ دل اور روح سے خود کو کشمیری سمجھتی ہیں۔ آزاد کشمیر میں اگر کوئی کمی ہے تو وہ ترقیاتی منصوبوں، اورنج لائن، گرین بس، جدید ہسپتالوں، مفت ادویات کی گھر گھر فراہمی، راشن کارڈ اور ہمت کارڈ جیسی عوامی سہولیات کی ہے۔ انہوں نے بلاول بھٹو زرداری کا نام لیے بغیر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ جب حکومت لینی ہوتی ہے تو سب اپنی کامیابی کا دعویٰ کرتے ہیں لیکن جب عوامی مسائل حل کرنے کی بات آئے تو ذمہ داری وفاق پر ڈال دیتے ہیں۔انہوں نے کہا مخالفین کی ٹانگیں کانپ رہی ہیںآزاد کشمیر میں شیر آرہا ہے