اسرائیل امریکی صدر کی غزہ میں جنگ بندی کی تجاویز قبول کرنے کو تیار

اسرائیل امریکی صدر کی غزہ میں جنگ بندی کی تجاویز قبول کرنے کو تیار

غیرملکی میڈیا کے مطابق، اسرائیلی وزیرِ خارجہ گدون ساعر نے اعلان کیا ہے کہ اسرائیل امریکی صدر کی جانب سے پیش کردہ غزہ میں جنگ بندی کی تجویز قبول کرتا ہے۔

 انہوں نے مزید بتایا کہ اسرائیلی حکومت مکمل معاہدے کے لیے تیار ہے۔اسرائیلی وزیرِ خارجہ کے مطابق، اس معاہدے میں غزہ میں جنگ بندی، یرغمالیوں کی رہائی، اور حماس کا ہتھیار ڈالنا شامل ہوگا۔قبل ازیں، حماس نے اپنی شرائط واضح کرتے ہوئے کہا ہے کہ کسی بھی معاہدے میں اسرائیل کا فلسطین سے مکمل انخلا اور غزہ کے لیے ایک آزاد فلسطینی کمیٹی کا قیام شامل ہونا چاہیے۔ ان کا موقف ہے کہ یہ شرائط معاہدے کی بنیادی بنیاد ہونی چاہئیں تاکہ فلسطینی عوام کے حقوق کا تحفظ کیا جا سکے۔