ٹرمپ کا جنگ بندی منصوبہ، ایران نے امریکی تجاویز کو غیر منصفانہ قرار دے دیا

ٹرمپ کا جنگ بندی منصوبہ، ایران نے امریکی تجاویز کو غیر منصفانہ قرار دے دیا

تہران: ایران نے امریکا کی جانب سے پیش کی گئی 15 نکاتی جنگ بندی تجاویز پر باضابطہ جواب دے دیا ہے اور اب واشنگٹن کی جانب سے ردعمل کا انتظار کیا جا رہا ہے۔

ایرانی حکام کے مطابق مجوزہ منصوبہ یک طرفہ اور غیر منصفانہ ہے اور زیادہ تر امریکی و اسرائیلی مفادات کے مطابق ترتیب دیا گیا۔ ایران نے یہ مؤقف پاکستان کے ذریعے امریکا تک پہنچایا۔ایرانی ذرائع کا کہنا ہے کہ تجاویز میں بنیادی تقاضوں کی کمی ہے اور موجودہ صورتحال میں باضابطہ مذاکرات کے لیے کوئی واضح فریم ورک موجود نہیں۔ تاہم سفارتکاری کا عمل مکمل طور پر ختم نہیں ہوا اور اگر امریکا حقیقت پسندانہ رویہ اپنائے تو تنازع کے حل کی راہ نکالی جا سکتی ہے۔پاکستان اور ترکیہ امریکا اور ایران کے درمیان اتفاق رائے پیدا کرنے کے لیے سفارتی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہیں۔