جزیرہ جاوا میں کمیونٹی ہال کی عمارت گرنے سے 3 جاں بحق، 84 زخمی

جزیرہ جاوا میں کمیونٹی ہال کی عمارت گرنے سے 3 جاں بحق، 84 زخمی

انڈونیشیا کے جزیرہ جاوا میں مغربی جاوا کے ضلع بوگور میں ایک کمیونٹی ہال کی عمارت اچانک منہدم ہوگئی، جس کے نتیجے میں کم از کم 3 افراد جاں بحق اور 84 زخمی ہوگئے۔

واقعہ اس وقت پیش آیا جب تقریباً 100 افراد میلاد النبیؐ کے موقع پر قرآن خوانی کے لیے جمع تھے، جن میں زیادہ تر خواتین شامل تھیں۔مقامی ڈیزاسٹر مینجمنٹ ایجنسی کے افسر محمد آدم حمدانی کے مطابق عمارت زیادہ رش کے باعث دباؤ برداشت نہ کر سکی اور اچانک گر گئی۔ زخمیوں میں بیشتر کو معمولی چوٹیں آئیں اور تمام زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔