شیر گڑھ (خصوصی رپورٹ)ٹریفک حادثہ میں طالبہ جاں بحق،قل خوانی کیروزچچابھی چل بسا،معروف ماہر تعلیم را ئو محمد شہزاد موٹرسائیکل پر اپنی بھتیجی کو کالج سے لیکر گھر15 ون ایل جا رہے تھے جب 21 ٹو ایل یو ٹرن پر پہنچے تو اچانک خاتون ڈرائیورنے آلٹو گاڑی کی پیچھے سے ٹکر ماردی ،جس کینتیجہ میں موٹر سائیکل سوار چچا بھتیجی گر کر بے ہوش ہو گئے ،جنہیں ٹیچنگ ہسپتال ساہیوال داخل کر لیا گیا جہاں پہلے فرسٹ ائیر کی طالبہ مسم آ (ا) دم توڑگئی اور اسکی قل خوانی کے روز اسکا چچا معروف ماہر تعلیم ماسٹر را ئو محمد شہزاد بھی جان کی بازی ہارگیا۔