اسلام آباد (خصوصی رپورٹ )ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان (ٹی سی پی) کی جانب سے مزید چینی کی درآمد کے لئے ٹینڈر آج ( پیر کو) کھولے جائیں گے۔وفاقی حکومت کی جانب سے بیرون ملک سے مزید چینی منگوانے کے اقدامات جاری ہیں۔ٹی سی پی نے8 ایک لاکھ میٹرک ٹن چینی کی درآمد کے لیے بولیاں طلب کررکھی ہیں، ٹینڈر کی دستاویز کے مطابق چینی کی درآمد کے لئے 25 ہزار ٹن سے کم کی بولیاں منظور نہیں کی جائیں گی۔قبل ازیں ٹی سی پی نے2 لاکھ ٹن چینی کی درآمد کے لیے ٹینڈر 21 اگست کو کھولا تھا، ٹی سی پی کو ٹینڈر میں 6 بولیاں موصول ہوئی تھیں، ٹینڈرکے تحت560 سے لے کر 592 ڈالرز فی میٹرک ٹن بولیاں موصول ہوئی تھیں۔