سیلاب کے باعث اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ

سیلاب کے باعث اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ

ملک بھر میں حالیہ بارشوں اور سیلابی صورتحال نے جہاں لاکھوں افراد کی زندگیوں کو متاثر کیا ہے، وہیں اشیائے خورونوش کی قیمتیں بھی آسمان کو چھونے لگیں۔

 گندم، آٹا، سبزیاں اور روزمرہ کھانے پینے کی دیگر اشیاء کے نرخ میں تیزی سے اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔

آٹے کی قیمتوں میں اضافہ
سیلاب کے باعث گندم کی ترسیل میں مشکلات نے آٹے کی قیمتوں کو بڑھا دیا ہے۔

پشاور: چند دنوں میں 20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت میں 1 ہزار 50 روپے کا اضافہ ہوا، جو 2400 روپے سے اوپر جا پہنچی۔
کوئٹہ: 20 کلو آٹے کا تھیلا 2300 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔
کراچی: ڈھائی نمبر آٹے کی قیمت 10 روپے فی کلو تک بڑھ گئی۔
سبزیوں کی قیمتوں میں اضافہ
سبزیوں خصوصاً ٹماٹر کی قیمتوں میں ریکارڈ اضافہ ہوا ہے۔

کمالیہ: ٹماٹر کی فی کلو قیمت 400 روپے تک پہنچ گئی۔
کراچی: ٹماٹر 220 سے 240 روپے فی کلو فروخت ہو رہا ہے۔
پشاور: ٹماٹر 260 روپے فی کلو میں دستیاب ہے۔
عوامی مشکلات
قیمتوں میں اس اچانک اضافے نے عام شہریوں کی مشکلات میں مزید اضافہ کر دیا ہے۔ ماہرین کے مطابق سیلاب کے باعث سڑکوں کی بندش اور رسد کے متاثر ہونے سے سبزیوں اور گندم کی ترسیل میں دشواری پیدا ہوئی ہے جس نے مہنگائی کو مزید بڑھا دیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اگر بارشوں اور سیلاب کی صورتحال مزید طول پکڑتی ہے تو آنے والے دنوں میں آٹے اور سبزیوں سمیت دیگر اشیاء خوردونوش کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہوسکتا ہے۔