غزہ میں مکمل جنگ بندی،اسرائیلی فوج کیانخلا پربات کرنے کیلئے تیار ہیں، حماس
غزہ (آئی این پی) غزہ میں نسل کشی کی مہم کو سات سو دن مکمل ہوگئے،قابض صہیونی فورسز کی تازہ کارروائی میں مزید 68 فلسطینی شہید ہوگئے۔صیہونی فوج فلسطینیوں کا نام و نشان مٹانے کے مشن پر ہے،24 گھنٹے میں مزید 68 فلسطینی شہید ہوگئے،مجموعی تعداد 64 ہزار 368 ہوگئی۔دوسری جانب حماس نے غزہ میں جنگ بندی سے متعلق اپنے نئے بیان میں کہاہم18اگست کو پیش کی گئی جنگ بندی کی تجویز پر قائم ہیں،غزہ میں مکمل جنگ بندی،اسرائیلی فوج کے انخلا پربات کرنے کیلئے تیار ہیں،ہم ہراس تجویز کیلئے تیار ہیں،جو بغیر شرط امداد کی فراہمی کا باعث بنے، سنجیدہ مذاکرات کے ذریعے قیدیوں کا تبادلہ یقینی بنایا جائے۔تل ابیب میں جنگ بندی اورقیدیوں کی رہائی کیلئیاحتجاج کیاگیا،مظاہرین نینیتن یاہو سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کردیا،ادھر لندن میں بھی فلسطین کے حق میں مظاہرہ کیاگیا،پولیس نیڈیڑھ سو سے زائد مظاہرین کو گرفتارکر لیا۔