کویت چھوڑنے کے خواہش مند غیر ملکیوں پر نیا قانون نافذ

کویت سٹی (اے ایف بی)کویت میں نئے قانون کے تحت نجی شعبے سے تعلق رکھنے والے غیر ملکیوں کے لیے لازمی الیکٹرانک ٹریول پرمٹ سسٹم نافذ العمل ہوگیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق کویت میں یہ قانون غیر ملکیوں کے رہائشی قانون کے آرٹیکل 18 کے تحت نافذ کیا گیا جس کا اطلاق یکم جولائی سے ہوگیا ہے۔پبلک اتھارٹی فار مین پاورنے یکم جولائی کو سسٹم کا آغاز کیا جو کویت میں ڈیجیٹل تبدیلی اور لیبر مارکیٹ کے ضابطے کے لیے ایک نئے باب کی نشاندہی کرتا ہے۔سسٹم کی لانچنگ کے چند گھنٹوں کے اندر 36 ہزار سے زائد درخواستیں موصول ہوئیں ۔