شیخوپورہ‘ فائرنگ کے واقعہ میں خاتون سمیت 2 افراد جاں بحق

شناخت 50 سالہ حبیب انور اور 45 سالہ نسرین کے نام سے ہوئی ہے 
شیخوپورہ (آئی این پی )فیصل آباد روڈ پر واقع کدلتھی ٹول پلازہ کے قریب فائرنگ کے افسوسناک واقعہ میں خاتون سمیت 2 افراد جاں بحق جبکہ ایک راہ گیر شدید زخمی ہوگیا۔ عینی  شاہدین کے مطابق ایک شخص نے خاتون پر فائرنگ کرنے کے بعد خود کو بھی گولی مار لی جس کے نتیجے میں دونوں موقع پر ہی دم توڑ گئے، جبکہ قریب سے گزرنے والا راہ گیر گولی لگنے سے زخمی ہوگیا جسے فرسٹ ایڈ فراہم کرنے کے بعد ہسپتال منتقل کر دیا۔ جاں بحق افراد کی نعشوں کو پولیس کے حوالے کر دیا گیا جاں بحق افراد کی شناخت 50 سالہ حبیب انور اور 45 سالہ نسرین کے نام سے ہوئی ہے جبکہ زخمی کی شناخت 44 سالہ عرفان علی کے نام سے ہوئی ہے۔ پولیس نے واقعہ کی تحقیقات شروع کر دی ہیں جبکہ ابتدائی طور پر واقعہ کو ذاتی رنجش کا نتیجہ قرار دیا جا رہا ہے ۔