بیلجیئم کے شہر لیج میں طلبا کے احتجاج، 107 افراد گرفتار

بیلجیئم کے شہر لیج میں طلبا کے احتجاج، 107 افراد گرفتار

مشرقی بیلجیئم کے شہر لیج میں تعلیمی اصلاحات اور طلبا کی فیسوں میں مجوزہ اضافے کے خلاف احتجاج کے بعد سکیورٹی صورتحال سخت کردی گئی۔

مقامی میڈیا کے مطابق حالیہ دنوں میں احتجاجی مقامات سے مجموعی طور پر 107 افراد کو گرفتار کیا گیا۔ گرفتار افراد پر املاک کو نقصان پہنچانے اور آتش زنی میں ملوث ہونے کے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔بیلجیئم حکومت کے سرکاری الرٹ سسٹم نے تاجروں کو کاروبار جلد بند کرنے کا مشورہ دیا، جبکہ شہر کے مرکزی ریلوے اسٹیشن کو عارضی طور پر بند کردیا گیا، جس کے باعث ٹریفک اور عوامی آمدورفت متاثر ہوئی۔پولیس نے شہریوں کو شہر کے مرکز میں جانے سے گریز کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے احتجاجی مقام پر شرکا کی نگرانی، روک تھام اور تلاشی کا عمل جاری رکھا۔رپورٹس کے مطابق مظاہروں کا آغاز فرانسیسی زبان بولنے والے تعلیمی حکام کی جانب سے متعارف کرائے گئے اصلاحاتی منصوبوں کے خلاف ہوا، جن میں ٹیوشن فیس میں اضافے کی تجاویز بھی شامل ہیں۔واضح رہے کہ بیلجیئم میں فرانسیسی اور ڈچ دونوں سرکاری زبانیں ہیں۔