ایران اور عمان کا آبنائے ہرمز میں محفوظ بحری گزرگاہوں پر اتفاق

ایران اور عمان کا آبنائے ہرمز میں محفوظ بحری گزرگاہوں پر اتفاق

ایران اور عمان کے درمیان آبنائے ہرمز میں بحری آمد و رفت کی سیکیورٹی کے حوالے سے معاہدہ طے پا گیا ہے، جس کے تحت محفوظ گزرگاہوں کے جغرافیائی مقامات کی نشاندہی پر اتفاق کیا گیا ہے۔

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی کے مطابق ایران اور عمان نے آبنائے ہرمز میں محفوظ بحری گزرگاہوں کے مقامات پر اتفاق کرلیا ہے۔ ان راستوں کے نشان زدہ جغرافیائی مقامات متعلقہ عالمی بحری ادارے کو فراہم کیے جائیں گے۔اسماعیل بقائی کا کہنا تھا کہ یہ معاہدہ ایران اور عمان کے درمیان پہلے سے طے شدہ منصوبے کا حصہ ہے، جس کا مقصد آبنائے ہرمز میں بحری آمد و رفت کو مرحلہ وار بحال کرنا ہے۔ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان کے مطابق محفوظ بحری راستوں کی نشاندہی اور متعلقہ عالمی ادارے کو معلومات کی فراہمی سے آبنائے ہرمز میں تجارتی جہازوں کی آمد و رفت بحال کرنے کی راہ ہموار ہوگی۔