ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ ایران اور عمان کے درمیان آبنائے ہرمز سے متعلق مذاکرات آخری مراحل میں داخل ہو چکے ہیں۔
ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی کے مطابق عمان کے ساتھ ہونے والے مذاکرات کا مقصد آبنائے ہرمز میں باہمی تعاون اور مشترکہ طریقہ کار وضع کرنا ہے۔ترجمان نے واضح کیا کہ نئے بحری راستے سے متعلق عمان کے ساتھ مفاہمت کا ہرگز یہ مطلب نہیں کہ آبنائے ہرمز کو کھولا یا بند کیا جا رہا ہے، بلکہ اس کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان بحری امور میں بہتر ہم آہنگی پیدا کرنا ہے۔