ایرانی سرکاری میڈیا نے کہا ہے کہ عمان کے ساتھ کسی بھی ممکنہ معاہدے کے باوجود آبنائے ہرمز فوری طور پر دوبارہ نہیں کھلے گی۔
ایرانی میڈیا کے مطابق ایران اور عمان کے درمیان ہونے والے مذاکرات کا امریکا سے کوئی تعلق نہیں، جبکہ آبنائے ہرمز کو کھولنے کا فیصلہ امریکا کے رویے میں تبدیلی اور مبینہ خلاف ورزیوں کے ازالے سے مشروط ہے۔دوسری جانب رپورٹس کے مطابق امریکا، ایران اور عمان آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنے کے لیے 60 روزہ عارضی معاہدے کے قریب پہنچ چکے ہیں۔ امریکی میڈیا کے مطابق اس معاہدے کا اعلان جلد کیا جا سکتا ہے۔رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ ممکنہ معاہدے میں عمان اور ایران کے درمیان آبنائے ہرمز کے حوالے سے عارضی انتظام شامل ہوگا، جس میں بعد ازاں توسیع بھی کی جا سکتی ہے۔