لاہور: شاد باغ پولیس نے گھریلو ناچاقی پر بیوی کو تشدد کا نشانہ بنانے اور دانتوں سے کاٹنے کے الزام میں ایک شخص کو گرفتار کر لیا۔
پولیس کے مطابق ملزم نے مبینہ طور پر خاتون کے چہرے پر تشدد کیا، جبکہ اس کے بازو پر دانتوں سے کاٹنے کے زخم بھی آئے۔ اطلاع ملنے پر شاد باغ پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم عبدالشکور کو حراست میں لے لیا۔ایس پی سٹی ارشد حیات کانجو کے مطابق ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ خواتین کو ہراساں یا تشدد کا نشانہ بنانے والوں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔