برازیلین سٹار فٹبالر ونیشیئس جونیئر اصلی نہیں بلکہ ہم شکل یا ’’کلون‘‘ ہیں؟

نئی دہلی(سپورٹس ڈیسک) اگر برازیل کے اسٹار فٹبالر ونیشیئس جونیئر اصلی نہیں بلکہ ان کے ہم شکل یا کلون ہیں تو اصلی ونیشیئس جونیئر کہاں ہے؟اس وقت سوشل میڈیا پر ریال میڈرڈ سے تعلق رکھنے والے برازیل کے نوجوان اسٹار فٹبالر ونیشیئس جونیئر سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہے اور اس کی وجہ ان کا کھیل نہیں بلکہ ان سے متعلق ایک انتہائی عجیب وغریب افواہ ہے، جس نے صارفین کی توجہ اپنی جانب مبذول کر لی ہے۔قصہ کچھ یہ ہے کہ کچھ صارفین نے یہ انوکھا دعویٰ کیا ہے کہ برازیل کے موجودہ فٹبالر وینشیئس جونیئر جو اس وقت میدان میں کھیلتے دکھائی دیتے ہیں وہ حقیقت میں وینشیئس نہیں بلکہ ان کے ہم شکل یا کلون ہے۔اس عجیب و غریب دعوے یا افواہ کو سوشل میڈیا پر اس وقت تقویت ملی جب لالیگا سیزن کے آغاز میں وینشیئس کی کارکردگی ان کے سابقہ کھیل کی نسبت قدرے کمزور رہی۔ریال میڈرڈ کے برازیلین اسٹار ونیشیئس جونیئر ایک عجیب و غریب سازشی نظریے کے باعث سوشل میڈیا پر توجہ کا مرکز بن گئے ہیں۔دوسری جانب اس غیر منطقی نظریے کو اس وجہ سے بھی پھیلایا جا رہا ہے کہ حالیہ فیفا ورلڈ کپ 2026 میں وہ اپنی سابقہ حلیے سے کافی زیادہ تبدیل دکھائی دیے