ہمارا جیتنا اور اگلے مرحلے میں جانا، یہی سب سے اہم ہے: سپینش سٹار فٹبالر لامین یمال

لاس اینجلس(سپورٹس ڈیسک )سپین نے فیفا ورلڈ کپ کے رائو نڈ آف 32 میں آسٹریا کو 3-0 سے شکست دی اور ٹیم کے سٹار لامین یمال نے کہا کہ وہ اپنی ٹیم کی کارکردگی سے خوش ہیں، لیکن انہوں نے اعتراف کیا کہ وہ خود بھی گول کرنا چاہتے تھے۔ فرانسیسی خبررساں ادارے کے مطابق مین آف دی میچ قرار دئیے جانے والے یمال نے کہا میں صرف ایک گول یا اسسٹ سے محروم رہا۔ لاس اینجلس میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ ہمارا جتنا اور اگلے مرحلے میں جانا، یہی سب سے اہم ہے۔