شام کا یمن میں حوثیوں کے خلاف فوج بھیجنے پر غور

شام کا یمن میں حوثیوں کے خلاف فوج بھیجنے پر غور

شام نے یمن میں حوثیوں کے خلاف ممکنہ فوجی کارروائی کا حصہ بننے پر غور شروع کردیا ہے، جبکہ سعودی عرب اور دمشق کے درمیان شامی فوجی دستے یمن بھیجنے سے متعلق بات چیت جاری ہے۔

امریکی نیوز ویب سائٹ ایگزیوس کے مطابق 3 امریکی حکام نے بتایا ہے کہ سعودی عرب اور شام حوثیوں کے خلاف ممکنہ جوابی کارروائی میں شامی فوج کی شرکت کے معاملے پر مذاکرات کر رہے ہیں۔رپورٹ کے مطابق شامی صدر احمد الشرع کو یہ تجویز پیش کی گئی ہے اور وہ معاملے پر سنجیدگی سے غور کر رہے ہیں، تاہم ابھی تک کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا گیا۔امریکی حکام کے مطابق اس معاملے پر بنیادی مشاورت سعودی عرب اور شام کے درمیان جاری ہے، تاہم دونوں ممالک نے ٹرمپ انتظامیہ کو بھی پیش رفت سے آگاہ کیا ہے۔حکام کا کہنا ہے کہ امریکا اصولی طور پر شامی فوجی دستوں کی یمن میں ممکنہ تعیناتی کی مخالفت نہیں کر رہا، تاہم شامی فوج کی حوثیوں کے خلاف کارروائی میں شمولیت سے متعلق حتمی فیصلہ ابھی باقی ہے۔