دوسرا سیمی فائنل میچ پنجاب ہڑپہ اوربلوچستان ہنگول کی ٹیموں کے درمیان کھیلاجائیگا
اسلام آباد (سپورٹس ڈیسک) پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے زیر اہتمام نیشنل انڈر-17 فٹ بال چیمپئن شپ کے دونوں سیمی فائنل مقابلے (آج) جمعرات کو کھیلے جائیں گے۔پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے ریجنل ڈویلپمنٹ آفیسر اسلام آباد شوکت علی خان کے مطابق پہلے سیمی فائنل مقابلے میں سندھ انڈس اور خیبر پختونخوا ہمالیہ کی ٹیمیں سہ پہر 3 بجے مد مقابل ہونگی جبکہ دوسرا سیمی فائنل میچ پنجاب ہڑپہ اوربلوچستان ہنگول کی ٹیموں کے درمیان شام 7 بجے مصنوعی روشنیوں میں کھیلاجائے گا۔چیمپئن شپ کا فائنل میچ 10 اکتوبر جناح سٹیڈیم اسلام آباد میں کھیلا جائے گا۔