ون ڈے ورلڈکپ 2027‘پاک بھارت میچ کیلئے ایک لاکھ سے زائد ٹکٹ کی درخواستیں

بھارت اور پاکستان کے درمیان 7 نومبر کو شیڈول پری سیڈڈ سپر 7 میچ بھی شائقین کی بھرپور توجہ حاصل کررہا ہے
دبئی (سپورٹس ڈیسک)کرکٹ ورلڈکپ2027 میں پاک بھارت میچ کے لیے سب سے زیادہ ایک لاکھ 10 ہزار سے زائد ٹکٹ درخواستیں موصول ہو چکی ہیں۔تفصیلات کے مطابق آئی سی سی ورلڈکپ کے ٹکٹس کی مانگ نے ابتدائی مرحلے ہی میں تمام توقعات کو پیچھے چھوڑ دیا، صرف تین روز سے بھی کم عرصے میں ٹکٹ بیلٹ کے لیے درخواستوں کی تعداد 10 لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے۔جنوبی افریقا، زمبابوے اور نمیبیا میں ہونے والے ورلڈ کپ کے مختلف میچز کے لیے 11 لاکھ سے زائد ٹکٹس کی درخواستیں موصول ہوچکی ہیں۔ٹکٹس کے حصول کے لیے سب سے زیادہ جوش وخروش پاکستان اور بھارت میں انتہائی متوقع مقابلے کے حوالے سے دیکھنے میں آرہا ہے۔اس میچ کے لیے اب تک ایک لاکھ 10 ہزار سے زائد ٹکٹ درخواستیں جمع ہوچکی ہیں۔بھارت اور پاکستان کے درمیان 7 نومبر کو شیڈول پری سیڈڈ سپر 7 میچ بھی شائقین کی بھرپور توجہ حاصل کررہا ہے جس کے لیے تقریبا 78 ہزار درخواستیں جمع ہوچکی ہیں۔