سانحہ بلدیہ ٹائون کے ملزمان کو بری کرنے کیخلاف نظرِثانی اپیل خارج

اسلام آباد(آئی این پی )سپریم کورٹ آف پاکستان  نے سانحہ بلدیہ ٹائو ن سے متعلق سندھ حکومت کی نظرِ ثانی کی اپیل خارج کر دی۔  عدالتِ عظمی میں جسٹس شہزاد ملک کی سربراہی میں جسٹس عقیل عباسی اور جسٹس شکیل احمد نے سماعت کی۔ سندھ حکومت نے سپریم کورٹ میں ملزمان کے بری کئے  جانے کے خلاف نظرِ ثانی کی اپیل دائر کی تھی، جو خارج کر دی گئی۔اس موقع پر ایڈیشنل پراسیکیوٹر جنرل سندھ سلیم اختر نے پیش ہو کر دلائل دیئے۔عدالت نے ایم کیو ایم کے ریمارکس حذف کرنے کے خلاف دائر درخواست بھی خارج کر دی۔یاد رہے کہ رواں سال سپریم کورٹ نے سانحہ بلدیہ ٹان کراچی کیس کے 2 مرکزی ملزمان عبدالرحمن عرف بھولا اور زبیر عرف چریا کو بری کر دیا تھا۔اس سانحے میں 260 افراد جھلس کر جاں بحق ہوئے تھے۔